23 جولائی 2011 - 19:30

ناورے کي پوليس نے اعلان کيا ہے کہ يوٹويا جزيرے کے دہشت گردانہ حملے کے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر ليا ہےـ

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق ناروے کي پوليس نے اعلان کيا ہے کہ ملک کے دہشت گردانہ حملے کے اصلي ملزم اينڈرس بيرنگ برے ويک نے دار الحکومت اوسلو کے نزديک يوٹويا جزيرے ميں فائرنگ ميں اپنا ہاتھ ہونے کا اعتراف کيا ہےـاس نے اپنے اقباليہ بيان ميں کہا ہے کہ اس کا دہشت گردانہ حملہ نفرت انگيز ليکن ضروري تھاـ اس کو پير کو اسلو کي عدالت ميں پيش کيا جائے گا جہاں وہ اس سلسلے ميں تفصلي بيان دے گاـ برے ويک پر اوسلو ميں وزير اعظم کے دفتر کو نشانہ بناکر بم دھماکہ کرنے کا بھي الزام ہےـملزم نے کہا ہے کہ برطانيہ کي نسل پرست اور مسلم مخالف تنظيم برطانوي دفاعي يونين سے اس کے تعلقات تھےـاخبار سوشيلسٹ ورکر نے بھي اپني ايک رپورٹ ميں ملزم اور اس تنظيم کے درميان رابطے کي بات لکھي ہےاور بتايا ہے کہ اس گروہ کے افراد سے اس کي کئي بار گفتگو ہو چکي ہےـ يہ تنظيم اسلام کے پھيلاؤ سے سخت برہم ہےـ برے ويک نے اپنے اقباليہ بيان کے دوران اس تنطيم کي حمايت کي اور ناروے ميں اسي قسم کي تنظيم تشکيل دينے کي بات کہي ـناروے ميں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں ميں پچانوے افراد مارے گئے ہيں.............../169